کاکول : پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ، افغان چیف آف جنرل سٹاف مہمان خصوصی

Kakul Passing Out Parade

Kakul Passing Out Parade

کاکول (جیوڈیسک) ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک سو بتیس ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں افغانستان کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کے اعلیٰ فوجی افسر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

ملٹری اکیڈمی کاکول میں اس وقت 6 افغان کیڈٹس کاکول اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ معزز مہمان کے پہنچنے پر بگل بجا کر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ جنرل شیر محمد کریمی نے کیڈٹس سے خطاب بھی کیا۔ کیڈٹس کے دستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔