اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر زیر غور ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متعدد منصوبے زیر غور ہیں اور جن 7 پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے جن سے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اور ٹینڈرد ستاویزات 1988 سےم کمل ہیں، منصوبے پر عملدرآمد حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا جب کہ رواں خریف سیزن میں 35.86 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوا۔