کالا باغ قتل کا بدلہ لینے کے لئے چچا زاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) خاندانی دشمنی کے نتیجے میں نوجوان قتل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علا قہ تندر خیل میں ایک سال قبل رفیق عرف سیدو نے اپنے چچا زاد بھائی کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا تھا واردات کے بعد ملزم مفرور ہو گیا جسے عدالت نے اشتہا ری قرار دے دیا تھا جبکہ اس کا والد ابھی تک اسی مقدمے میں جیل میں بند ہے۔

مقتول کے بھائی انور دین نے گزشتہ روز موقع پا کر رفیق کو گو لیوں کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔مقدمہ درج کر لیا گیا ۔