ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) کڑی خیسور’یارک اور کلاچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے دوملزمان گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ چوک پرکارروائی کے دوران گل امام ولدبہرام سکنہ کڑی ملنگ سے دوران تلاشی 1150 گرام چرس برآمدکرلی اورملزم کوگرفتارکرلیا۔کڑی خیسور پولیس نے دربارناگ سلطان کے قریب کارروائی کرکے غلام رضاعرف مامارضاسکنہ بلوٹ شریف سے 1025 گرام چرس برآمد کرلی۔
اسی طرح یارک پولیس نے وانڈہ کالی کے قریب شفیع اللہ ولدعجب خان سکنہ چنڈہ سے 205 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔