لاہور (جیوڈیسک) قدرتی حسن سے مالا مال وادی کیلاش کے رہائشی چار خواتین سمیت دس افراد بھارت میں ایک فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
جب یہ لوگ لاہور پہنچے تو بس اڈے سے ریلوے اسٹیشن جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے سامان چیکنگ کے بہانے انھیں روکا اور سامان لیکر رفو چکر ہو گئے۔ کیلاش کے یہ رہائشی لٹنے کے بعد ہوٹل پہنچے تو کچھ دیر بعد پولیس اہلکار دوبارہ آئے اور ان کا سامان واپس کر کے چلے گئے۔
لیکن اس میں رقم اور پاسپورٹ غائب تھے۔ انصاف کے حصول کے لیے یہ لوگ اب مختلف تھانوں کے چکر لگا رہے ہیں انھیں یہ تک معلوم نہیں کہ کس پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے انھیں لوٹا ۔ ان لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے ان کی سفری دستاویزات اور رقم برآمد کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔