قلات : ایمولنس الٹنے سے خاتون جاں بحق ، پانچ افراد زخمی

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایمولنس الٹنے کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایمنولنس ایک مریض کو لے کر پنجگور سے کوئٹہ جارہی تھی۔

کہ قلات کے علاقے رودن میں الٹ گئی جس کے باعث عقیدہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔