قلات : 3 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی کرآمد کرلیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کارروائی کپوتو کے علاقے میں کی گئی۔ چھاپے کے دوران ایک مکان سے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 4 رائفل، 1 سب مشین گن، 1 شاٹ گن، 430 مختلف راؤنڈز اورایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد سے مزید پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔