قلات: دو گروہوں میں مسلح تصادم، ایک شخص ہلاک، خاتون زخمی

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) قلات کی تحصیل سوراب کے علاقے میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے گیدر میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہوگئی، لاش اور زخمی خاتون کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس واقعہ کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔