کلیم اﷲ بٹ کی نماز جنازہ اسلام آباد موڑ قبرستان میں ادا کردی گئی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (افتخار احمد بٹ) 2 روز قبل احمد نگر روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے صحافی سیف اﷲ بٹ کے چھوٹے بھائی، جماعت اسلامی کے رہنما صابر حسین بٹ کے برادر نسبتی کلیم اﷲ بٹ کی نماز جنازہ اسلام آباد موڑ قبرستان میں ادا کردی گئی۔مرحوم مین بازار وزیرآباد میں جنرل سٹور چلاتے تھے اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔

نماز جنازہ میں صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی، سنیئر صحافی سید شہباز بخاری، محمد عثمان سٹریم لائن ،ناصر یوسف چوہدری، عقیل احمد لودھی کے علاوہ علاقہ کی ممتاز،سیاسی سماجی شخصیات، وکلائ، صحافیوں اورواپڈا ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں صحافی برادری نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اﷲ کریم سے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔