کالمسٹ کونسل مبلغ اخبار کی ٹیم پر قاتلانہ حملے پرزور مذمت کرتی ہے۔ عقیل خان سینئر نائب صدر
Posted on February 19, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے مبلغ اخبار کی ٹیم پر قاتلانہ حملے پر شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ کسی ایک شخص یا ٹیم پر نہیں بلکہ یہ آزاد صحافت پر حملہ ہے۔کالمسٹ کونسل اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے ہر فورم پر احتجاج کریںکرے گی۔
مبلغ اخبار نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کی بد عنوانی کی خبر نشرکرکے کوئی گناہ نہیں کیا۔آزاد صحافت کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایسے بدعنوان لوگوں کی نشاندہی کی جائے ۔ چیف جسٹس کو اس واقعہ کااز خود نوٹس لینا چاہیے اور غندہ گردی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان (انٹرنیشنل ) کے صدر کفایت حسین کھوکھر پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری، خواتین ونگ کی صدر پروفیسر رفعت مظہر ، چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو اور ایکشن کمیٹی کے چیئر مین وسیم نذر، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ملک ساجد اعوان ، نائب صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان امتیاز شاکر اور انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری نے اس حملے کی شدید مذمت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com