کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی گلگت واقعہ کی شدید مذمت
Posted on June 23, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی رہنمائوں چیئرمین غازی شاہد رضا علوی، مرکزی صدر ایم اے تبسم، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، سیکرٹری انفارمیشن ذیشان انصاری، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، خواتین ونگ کی صدر پروفیسر رفعت مظہر، سیکرٹری جنرل سحرش منیر، صدر پنجاب حافظ جاوید الرحمن قصوری، جنرل سیکرٹری مرزا عارف رشید، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ملک ساجد اعوان۔
صدر انٹرنیشنل ونگ کفائت حسین کھوکھر و جنرل سیکرٹری اکرم اعوان نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کوبدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔ جس کے پیچھے غیر ملکی ہاتھوں کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں۔ سیاحوں کا قتل پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔