کالمسٹ کونسل آف پاکستان حضرت زینب علیہ اسلام کے روضہ مبارک پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ حضرت زینب علیہ اسلام کے روضہ پرحملہ ایک المناک سانحہ ہے۔ شامی ا فواج نے دور یزیدکی یاد تازہ کردی۔
اندوہناک واقعات میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے جہنم واصل کیا جائے۔عقیل خان نے کہا کہ دنیا بھرکے مسلمانوں کی دل آزاری کرنیوالے شامی درندے رحم کے قابل نہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت حملہ کرنے والوں کو قدرت کے قہراورغضب سے نہیں بچاسکتی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے لہٰذاء وفاقی حکومت صحابیٰ اکرام علیہ اسلام سمیت مختلف مقدس ہستیوں کے مزارات کی حفاظت کیلئے اپنا اثرور سوخ استعمال کرے۔مذمت کی قراردادیں کافی نہیں۔ حکومت شام مقدس مقامات اور مزارات کی حفاظت یقینی بنائے اور مزارات پرحملے کرنیوالے فوجی اہلکاروں کونشان عبرت بنائے۔