بدین (عمران عباس) ایم این اے کمال خان چانگ کا پی پی ضلع بدین کے صدر ہونے کے بعد بدین پہنچنے پر شاندار استقبال، پھول نچھاور کرکے جئے بھٹو کے نعروں سے استقبال، تفصیلات کے مطابق بدین کے ایم پی اے اور صوبائی پارلیامانی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کو پی پی ضلع بدین کے صدر کے عہدے سے ہٹاکرایم این اے کمال خان چانگ کو ضلعی صدر اور کمال خان چانگ کی جگہ پر ڈاکٹر عزیز کو سیکریٹری جنرل بنانے کے بعد بدین پہنچنے پر شاندا ر استقبال کیا گیا
شہید شاھنواز چوک پر پہنچنے کے بعد ایم این اے کمال خان چانگ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے خاندان کو ملنے والے ٹکٹیں شہید بینظیر بھٹو نے آصف علی زرداری کے کہنے پر دیئے تھے ورنہ مرزا کے خاندان کو یہاں جانتا کون تھا انہوں نے کہا کہ اگر ذواالفقارمرزا نے بدین کے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں۔
تو کوئی احسان نہیں کیا یہ پیپلزپارٹی کی مہربانی ہے ذوالفقار مرزا کی نہیں بدین پی پی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 83اور 86 میں میں نے بدین کی عوام کے لیئے قربانیاں دی اس وقت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کہاں تھا انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بیس سال رہ کر ضلع بھر کے اداروں میں لوٹ کی سیل لگائی ہوئی تھی اور اربوں روپے کرپشن کی اس موقعی پر حاجی سائین بخش جمالی، حاجی رمضان چانڈیو، عبدالغفور نظامانی، تاج محمد ملاح، نادر خواجہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔