ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے سلو میاں کا فلمی کیریئر ختم کر دینے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے سلومیاں پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ برقرار ہے۔فلمی ناقد پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔
آج پھر کےآرکے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا‘۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔