کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ کا جعلی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،ملزم گرفتار ۔سامان قبضہ میں لیکر تھانہ سٹی منتقل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ چوہدری خالد محمود نے ریلوے روڈ پر جعلی نیچرل کے نام سے مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جو کہ ناقص مصالحہ جات تیار کر رہے تھے جو کہ انسانی جانوں کے لیے بہت مضرصحت ہے اے سی کمالیہ نے ملزم نعیم کو گرفتار کر کے سارا سامان قبضہ میں لیکر تھانہ سٹی منتقل کر دیا ۔ اس موقع پر چوہدری خالد محمود اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ نے کہا کہ اِنسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔جو بھی کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ یا ناقص تیار کر یگا جو کہ صحت کے لیے مضر ہو وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا ۔اس موقع پر فوڈ انسپیکٹر غلام مصطفی گجر اور گن مین اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ پیر محمد عثمان بھی ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سیکرٹری برائے اِنسانی حقوق چوہدری آرٹس سوسائٹی ڈاکٹر محمد شفیق چشتی نے آئندہ سال 2018میں منعقد ہونے والی عام انتخابات میں حلقہPP-88سے آزاد حیثیت سے MPAکا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان نماز ِجمعہ کے بعدصحافیوں ، دانشوروں ، معززین علاقہ و اراکین سول سوسائٹی اور اپنی برادری کے اراکین کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اہل علاقہ کے اصرار پر کیا ہے۔ میرے اس فیصلہ کے بعد علاقہ سے بد امنی ، چور بازاری ، رشوت، اقربا پروری ، تعلیم کے فقدان ،جیسے سب مصائل ختم ہونگے۔صحت اور صفائی کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر کیا جائے گا۔ترقی اور حصو ل پرستی کی سیاست، روزگار کے مواقع ،تعلیمی اداروں کا قیام سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی۔،سیوریج نظام کی درستگی ۔گندے پانی کے جوہڑوں کا خاتمہ۔، شکست خردہ سڑکوں کی تعمیر ، بچیوں کے لئے جہیز فنڈ کا اجراء ۔بیوہ عورتوں اور غریب بچو ّں کے لئے خصوصی پیکج کے اجراء کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تدریس اور ان کی تربیت کے لئے فنی و تکنیکی ادارے قائم کئے جائیں گے۔ شہر کی ہر یونین کونسل میں فری علاج کے ہسپتال اور ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اور علاقہ کے مکینوں کی اصلاح کے لئے بہت جلد اصلاحی اور تعمیر و ترقی کے پروگرام کا اجراء کیا جائے گا۔ اور انشاء اللہ ہم ترقیاتوں کاموں کا جال بچھا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) معروف سماجی و سیاسی شخصیت الحاج عمر فاروق چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا ماہانہ اجلاس محلہ مدینہ آباد میں منعقد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری آرٹس سوسائٹی کے ایم ڈی ،ایم افضل چوہدری ، الحاج عمر فاروق چوہدری کی سوسائٹی میں شمولیت کو خوش آنند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سوسائٹی کی کاز مزید مستحکم اور فعال ہو گی۔ اور ہم اپنے مرتب کردہ لائحہ عمل کو جلد منطقی بنیادوں پر لے جا سکیں گے۔ بلکہ اپنے پروگرام اور منشور کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک فروا بنیادوں پر پہنچا سکیں گے۔ سوسائٹی کے کنوینر انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ اِنشاء اللہ بہت جلد ہمارے رابطہ میں کئی مزید ساتھی ہیں جو کہ بہت جلد سوسائٹی میں شمولئیت کا اعلان کریں گے۔ تاہم عمر فاروق چوہدری کی سوسائٹی میں شمولیت سے اِنشاء اللہ سوسائٹی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرئے گی۔ اور ہم پہلے سے بہتر بنیادوں پر اپنے پروگراموں کی جلد از جلد تکمیل کر سکیں گے۔ میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ الحاج عمر فاروق کی چوہدری آرٹس سوسائٹی میں شمولیت سوسائٹی اور سوسائٹی کے اراکین کے لئے باعث سد افتخار ہے۔ تاہم وہ دن دور نہیں کہ سوسائٹی پہلے کی نسبت کامیابی کے زینے پر پہلے سے بہتر بنیادوں پر رواں دواں ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔