کمالیہ کی خبریں 27/1/2017

Kamalia Protest

Kamalia Protest

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضی سے) کمالیہ میں سوئی گیس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا جبکہ کمالیہ میں ایل پی جی والوں نے انتظامیہ کے ناروا رویہ پر مکمل طو پر ر شٹر ڈائون کر دی جس پر گیس کے ستائے عوام مارے مارے گیس کے لیے پھر رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ میں سوئی گیس کی قلعت پر عوام حکومت پر پہلے ہی نالاں تھی مگر شہر میں کھلی ایل پی جی گیس مل رہی تھی جس پر عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی تھی مگر ایل پی جی والوں نے گزشتہ روز پولیس انتظامیہ کی طرف سے آئے روز پکڑ دھکڑ پر اپنے کاروبار مکمل طور پر ہی بند کر دئیے اور ایل پی جی گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر کے اپنی دوکانوں کو تالے لگا دئیے جس پر سوئی گیس کے ستائے عوام ایل پی جی کی بندش پر حکومت پر برس پڑے۔ لوگ مارے مارے گیس کے لیے پھر رہے ہیں مگر گیس کی تمام دوکانیں شہر میں بند ہیں اور عوام کو ایل پی جی گیس کی سپلائی مکمل طور پر ملنا بند ہو گئی ہے ۔جس پر عوام میں شدید غم و غصہّ پایا جارہا ہے کہ اب دفاتر جانے والے افراد اور ہمارے بچےّ بغیر ناشتہ کے سکول جا رہے ہیں حکومت عوام کو سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیںاس حوالہ سے ہمارئے نمائندہ نے ایل پی جی کمالیہ یونین کے صدر محمد عرفان سے رابط کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم اپنا کارو بار کیسے کریں آئے روز پولیس انتظامیہ ہمارے دوکاندار بھائیوں کو پکڑ کر چالان کر رہے ہیں اور ہمیں کارو بار بھی نہیں کرنے دیا جارہا ہے جس پر ہم نے اب اپنی دوکانیں ہی بند کر دیں ہیں اور اس وقت تک ہم ہرگز دوکانیں نہیں کھولیں گے جب تک پولیس انتظامیہ کی مداخلت ختم نہیں کر دی جاتی اور ہمیں اس کے لیے لا ئیسنس جاری کئیے جائیں جس طرح جھنگ میں انتظامیہ کی مکمل طور پر مداخلت ختم کر کے ہر دوکاندار کو لائیسنس جاری کئیے گئے ہیں اور پولیس کی مکمل طور پر اس میں مداخلت کو ختم کیا گیا ہے ہم اس حوالہ سے چیرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک محمد شریف اور آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اس مسئلہ کو سنجدیگی سے حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضی سے) مرکزی انجمن تاجران کمالیہ خالصتاً تاجران کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تنظیم ہے جو تاجران کے مفادات کے لیے کام کرتی ہے ہمارے اس اتحاد کے ہوتے ہوئے کسی تاجر کو غیر محفوظ نہیں سمجھنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سیکٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کلیم اللہ طور نے اپنے ایک بیان میںکیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی خاطر ہر قدم اٹھا سکتے ہیں دوکانداروں سے لیکر فیکٹری آنر اور ریڑھی چھابڑی والے سے لیکر ہر دوکاندار تک ہر تاجر اپنا کاروبار آزادی سے کریں ہم آپکا پورا پورا تحفظ کریں گے انہوں مزید کہا کہ دوکاندار اور تاجر کو بھی چاہیے کہ اپنے کارو بار میں ایمانداری لائیں ہم کسی تاجر کو ہرگز اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مال فروخت کریں جائز منافع اور معیاری اشیاء فروخت کرنا ہر تاجر کی اولین ترجیع ہونا چاہیے ہم کمالیہ کے تاجران کے جائز حقوق کی خاطر ہر ایک سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آئیں گے اور اگر کسی نے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مال فروخت کیا تو پھر اس کو اس کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم اس کے لیے کچھ نہیں کر سکتے اس کو اس چیز کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضی سے) کمالیہ ناقص سیکورٹی پر نجی ہسپتال کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق SHOسٹی کمالیہ محمد اسلم نے بمعہ ملازمان نجی ہسپتال احسان سرجیکل ہسپتال منڈی موڑ کو چیک کیا جس نے نہ تو کوئی گن مین رکھا ہوا تھا ،اور نہ ہی کوئی واک تھرو گیٹ رکھا ہوا تھا اس سے قبل احسان سرجیکل کو سیکورٹی کے متعلق نوٹس بھی بھجوائے تھے جبکہ دوسرے واقعہ میں صدر پولیس کمالیہ کے SHOاکبر حیات نے ملازمین کے ہمراہ نے نیاز پیٹرولیم سروس کو چیک کیا جس کی سیکورٹی انتہائی ناقص تھی جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ اور صدر پولیس کمالیہ نے 14دی پنجاب سیکورٹی آرڈیننس2015 کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔

Dr Murtaza

Dr Murtaza