کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بغیر ڈیلر شپ کے زرعی ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق پیسٹی سائیڈ انسپکٹر شکیل نے تھانہ سٹی کمالیہ میں استغاثہ دائر کیا کہ معہ ہمراہ ملازمان نیو سبزی منڈی میں مہربان میسرز رعی ادویات کو چیک کیا جو کہ بغیر ڈیلر شپ کے ادویات فروخت کر رہا تھا ۔جس نے ارتکاب جرم کیا ہے لہٰذا تھانہ سٹی کمالیہ نے تحریری استغاثہ پر دفعہ ایگری کلچر 21Aکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد رمضان وڈ گرین انسپکٹر نے تحریری استغاثہ دیا کہ محمد رمضان ولد شریف گجر کالو نی نے گندم خریداری پر فائیلں جمع کراوائیں اور عمل کو تنگ کر رہا تھا جس میں کوئی بھی اس کی فائل نہ تھی جس نے ارتکاب جرم کیا ہے جس پر تھانہ سٹی کمالیہ میں دفعہ 420/419/176/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اقلیتی امور کے کونسلر شوکت اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ اقلیتی معاملات پر صوبائی سطح پر سٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل بلا شبہ حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے۔ اب پہلے سے بہتر انداز میں پنجاب کی سطح پر اقلیتوں کے معاملات کے بارے میں قانون سازی یقینی بنائی جا سکے گی ۔ اس سے قبل کے ادوار میں اقلیتوں کے معاملات پر اور غورو غوض اور انہیں قانونی شکل دینے کے لئے کوئی بھی سٹینڈنگ کمیٹی موجود نہیں تھی۔ کہ یہاں پر اقلیتوں کے معاملات اور مسائل اور انہیں حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر موثر قانون سازی اور انہیں عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ یہ باتیں انہوں نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دئیے جانے کے موقع پر کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور دنیابھر کے انسانوں اور دیگر شعبوں میں فرق نہیں رہا۔ ایک ہی راہ اور ایک ہی کتاب میں دوڑتی ہوئی قوموں میں پاکستان کی ملت بھی برابر کی شریک ہو چکی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ دوسری اقوام کو کیرئیر کونسلنگ کے مواقع میسرہیں۔ مگر ہمارے ہاں اس کا رواج دقیانوسی کی نظر میں چٹ کر لیا ہے۔ آخر میں سوسائٹی کے کنوینر انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ رفاقت اور باہمی میل جول انسانوں میں غربت ، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ میں تحصیل کونسلر شوکت اقبال بھٹی اور ان کے ساتھیوں کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی گوں نگوں مصروفیات سے وقت نکال کر جنہوں نے ہمیں یہ عزت و احترام دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سابق وزیر اطلاعات خالد احمد خاں کھرل کے صاحبزادے حیدر علی خاں کھرل نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میںحلقہ این اے 94 سے ہی الیکشن لڑوں کا مخالفین جھوٹا پرو پیگنڈا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی حیدر خاں کھرل نے کہا کہ۔ کاروباری و نجی مصرو فیات کی بنا پر حلقہ سے دور رہنا پڑا۔ اس لیئے مخالفین نے میرے آئندہ الیکشن میں حصہ ّ نہ لینے کا جھوٹا پرو پیگنڈا شروع کر رکھا ہے لیکن ایسی افوا ہوں میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ میںنے اپنے والد کے ہمراہ علاقہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز شروع کر دیا ہے اور روٹھے ہوئے ساتھیوں کو بہت جلد منا لیا جائے گا واضح رہے کہ خالد خاں کھرل پی پی پی کے وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں اور گذشتہ الیکشن میں انکے صاحبزادے حید ر خاں کھرل نے بھی پی پی پی کا ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑا تھا تاہم اب انکے تحریک انصاف کے قائدین سے بڑھتے ہوئے روابط کے پیش نظر آئندہ الیکشن میں انکے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تعلیمی اداروں ،بس سٹینڈ کے باہرناقص مشروبات کی فروخت بچے ، بو ڑھے اور خواتین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ، متعلقہ محکمے خاموش تفصیلات کے مطابق شہریوں محمد صدیق ، غلام علی ، محمد اسلام ، اعجا ز علی ، جا وید احمد ، یعقوب علی ، ذوالفقار علی ، منیر احمد ، شاہ نواز ودیگرنے احتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ناقص ، غیر معیاری ، غیر رجسٹرمضر صحت مشروبات کی بھرمار ہو چکی ہے جس سے بچے ، بو ڑھے اور خواتین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں بازاروں، سکولز ، کا لجز کے قریب ، بس ، ویگن ، رکشہ سٹینڈز کے سامنے دو نمبر مشروبات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جس پر انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) زراعت آفیسر کمالیہ سعدیہ پروین نے کہا ہے کہ کاشت کار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں کاشت کاروں کی رہنمائی کے لیئے فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس سے کاشت کار اپنی فصلات اور کسان کارڈ کے سلسلہ میں مکمل رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں محکمہ زراعت کی مختلف ٹیمیں ہر گائوں کی سطح پر کاشت کاروں کی تربیتی پروگراموں میںرہنما ئی کر رہے ہیں تاکہ بہتر پیداواحاصل کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف جلد پورا کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل 57 کپاس اگائو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چو ہدری خالد نے کہا ہے کہ کپا س کی کامیاب کاشت سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگااور کارکانے چلیں گے کاشت کار بی ٹی اقسام کے ساتھ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں زرعی ماہرین ہر گائوں کی سطح پر تر بیتی پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں کاشت کاروں سے اپیل ہے کہ ان پروگراموں میں شرکت کر کے ماہرین کے تجربہ سے استفادہ حاصل کریںانہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹوبہ میں ایک لاکھ تیس ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو انشاء اللہ بہت جلد پورا کر لیا جائے گااس موقع پر چئیرمین یونین کونسل 57 محمد رفیق ممبڑ سمیت سینکڑوں کاشت کار بھی مو جود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) جماعت اسلامی کے تحصیل امیر میاں محمد صابر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر منزل کے قریب پہنچ چکی بھا رت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جا ئے گا جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی دعوت اور الیکشن 2018ئکی تیاری کے سلسلہ میں اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پہنچایا جائے گا نیز کرپشن فری پاکستان کا سلوگن بھی عام کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تھانہ چوک کمالیہ میں آج دن دس بجے کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) طاہر خلیل سندھو ویلفئیر ٹرسٹ تحصیل کمالیہ کے صدر شمعون کھوکھر نے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار باہمی محبت بھائی چارے ، امن و آتشی ، آسودگی اور اختلافات کو فراموش کرنے کا درس دیتا ہے۔ آپس میں اتحاد ، یگانگت، بھائی چارہ، امن ،ملکی و معاشرتی ترقی کا آئنہ دار ہے۔ آپس میں نقاق اور لڑائی جھگڑے قوموں کا امن و سکون تباہ کر دیتے ہیں۔ ہمارے ان آپس کے اختلافات نے ہماری خوش بختی کو بد نصیبی میں تبدیل کر دیا ہے۔ جس سے ملکی استحکام نا پید ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں ایسٹر کے تہوار کے قبل کیتھلک چرچ میں بیوہ اور مساکین کلیساء میں سندھو ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ایسٹر گفٹ کی تقسیم کے موقع پر کیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جناب محترم امانوئیل غوری اور ڈاکٹر طارق محمود کے انتہائی مشکور ہیں کہ جن کی وساطت سے اقلیتی امور کے صوبائی وزیر جناب طاہر خلیل سندھو نے ہماری ریرینہ مطالبات پورے کروانے ہماری مدد کی۔ انشاء اللہ بہت جلد کرسچین کالونی میں بنیادی سہولیات کے فقدان کا تدراک کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اقلیتی امور کے کونسلر کے علاوہ سلیم مغل، طالب جوالہ اور لال شہبازی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پانامہ کیس کے فیصلے پر کمالیہ کی سماجی سیاسی و مذہبی شخصیات کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر خیر مقدم عدالتوں کا احترام سب پر لازم ہے اور عدالتی فیصلہ ہر شخص کو دل و جان سے قبول کر لینا چاہیے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر ملک قوم کی خدمت اور مسائل کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار کمالیہ کی سیاسی سماجی و مذیبی شخصیات جن میں مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے جنرل سیکٹری حاجی کلیم اللہ طور نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پورے پاکستان کی نظریں تھیں اب جبکہ سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ آنے پر ہمیں عدلاتوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور فیصلے کو دل و جان سے قبول کرنا ہوگا چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یی بھی ایک اچھا فیصلہ ہے اب تمام پارٹیوں کو لڑائی جھگڑا چھوڑ کر ملک کے عوام اور اس کے مسائل پر غور کرنا چاہیے سابق ناظم چوہدری عبد الرشید گجر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہ ایک اچھا فیصلہ ہے اب باقی پارٹیوں کو بھی اس پر اتفاق کر لینا چاہیے کیونکہ عدالتوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے صدر سبزی منڈی آڑھتیاں چوہدری محمد رفیق اور جنرل سیکٹری محمد اسلم رامے نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ ہے عدالتوں میں جو کہ 3/2ججز پر فیصلہ آیا ہے یہ بھی ایک اچھا ہی فیصلہ ہے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے صدر صرافی ایسویسی ایشن کمالیہ محمود علی جدران نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس تاریخی فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کا خیر قدم بھی کرتے ہیں اب ہم کو چاہیے کہ پاکستان میں درپیش مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اور ملکی مسائل خاص طور پر دہشت گردی جیسے واقعات بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا پاکستان سنی تحریک کمالیہ کے صدر ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور آنے والے پانامہ کے اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ہم عدالتوں سے اس چیز کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پر بھی سپریم کورٹ از خود نوٹس لے اور گرمی میں تڑپتے عوام کو بچایا جائے اور حکمرانوں کو اس بات کی تمبیع بھی کی جائے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کو دور کرنے کے احکامات جاری کئیے جائیں ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر اقلیتی امور و انسانی حقوق ٹوبہ ٹیک اشرف جان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اس فیصلے سے ملک کے عوام کے دلوں میں اور زیادہ محبت پیدا ہوئی ہے عدالتوں کے فیصلے پر سب کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے اب تمام پارٹیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور دل سے نفرتیں نکال کر ملک قوم کی خدمت کرنا ہو گی سماجی ورکر و سئینر صحافی محمد نعیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے ہم سب کو دل و جان سے قبول ہے اب تمام سیاسی پارٹیوں کو اکھٹا ہونا ہو گا اور ملک میں جاری مسائل جن میں خاص طور پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، بے روز گاری، اور دہشت گردی جیسے مسائل کو مل بیٹھ کر حال کرنا ہو گا اس وقت بیرون دشمن طاقتیں پاکستان پر بری نظریں اٹکائیں بیٹھی ہیں مگر ہمارے ملک کے بہادر پاک فوج کی وجہ سے یہ ملک سلامت اور سدا سلامت رہے گا اور دشمنوں کا مکمل خاتمہ ہمارے ملک کی پاک فوج کر کے ہی رہے گی اس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک و قوم کی خاطر اکھٹا ہو نا گا اس ملک و قوم کی حفاظت رہے گی اور دشمن طاقتوں سے بھی محفوظ رہے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ سٹی پولیس کا شرابیوں کے خلاف شہر میں گرینڈ آپریشن متعدد علاقوں سے مکٹلف شرابی پولیس کی حراست میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کا شہر کے مختلف علاقوں ریلوے روڈ سے سہیل ،بوسن والے باغ سے صابر علی غلہ منڈی سے محمد عمران جو کہ پیدل آرہے تھے پولیس نے مشکوک جان کر ان کی جامع تلاشی لینے پر سہیل اور عمران کے قبضہ سے 2 لیٹر اور ،صابر کے قبضہ سے 1 /1/2شراب برآمد ہوئی جس پر پولیس نے سب کے خلاف دفعہ امتناع منشیات 3/4کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) موجودہ حکومت نے بجلی کی غیر ااعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا تحفہ گرمی شروع ہوتے ہی دے دیا عوام تڑپ اٹھے مگر حکمران ٹولہ اپنے اپنے محلوں میں ائیر کنڈیشنڈ کے نیچے کان اور آنکھیں بند کر کے عوام کے احتجاج کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک تحصیل کمالیہ کے صدر ملک اصغر علی چوڑے خاں نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انوہں نے کہا کہ میاں برادران نے پاکستانی عوام سے الیکشن سے پہلے جو بھی وعدے کئیے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ6ماہ کبھی ایک سال کبھی 2سال میں کر دیا جائے گا مگر سب کے سب وعدے جھوٹ پر مبنی ثابت پوئے ابھی گرمی کا آغاز ہی ہوا ہے کہ بجلہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 16سے 18گھنٹے پہنچ گئی ہے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان مہاں محمد نواز شریف کا بیان آیا کہ وزیر اعظم وزیر پانی بجلی خواجہ آصف پر برس پڑے اور فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کہا مگر وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی تو کیا اضافہ ہی ہو گیا اور وزیر پانی بجلی خواجہ آصف کا بیان آیا کہ اب بجلی کی بہت ساری کمی ہو گئی ہے لہذا بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مذید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور عوام کو اذیت برداشت کرنا ہوں گی ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کہا کہ ہمارے حکمران میٹرو بس میٹرو ٹرین ، بریج ، اور سڑکوں کے جال کے لیے اتنے روپے لگا رہے ہیں اگر وہی روپیہ صرف بجلی بنانے پر خرچ کیا جائے تو عوام کی بہت ساری مشکل حل ہو سکتی ہے