کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ حافظ محمد نجیب کا زراعت آفسر محمد خالد کے ہمراہ مختلف کھاد کی دوکانوں کا دورہ کیا۔دوکانداروں کو ہدایت کی کے کسانوں کو کھاد دستیابی یقینی بنانے کا ساتھ ساتھ مہنگے داموں اور بلیک میں کھاد بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ حافظ محمد نجیب نے مختلف مارکیٹوں میں کھاد کی دوکانوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کسی بھی دوکا ندار کو کھاد کی مصنوئی قلت پیدا کر کے کاشتت کاروں کو مہنگے داموں فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما و ضلعی کوارڈینیٹر برائے اقلیتی امور اشرف جان سندھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کاقبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر آ ئینی ہے قبل ازوقت الیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔تمام ادارے ٹھیک کام کررہے ہیں۔ عمران خان نواز دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں وقت سے پہلے الیکشن کروانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آتی تحریک انصاف کے علاوہ پی پی پی ،جماعت اسلامی سمیت دوسری جماعتیں الیکشن مقررہ وقت پر ہونے کے موقف پر ایک ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پھروزیراعظم،عوام ساتھ ہیں مسلم لیگ ن سرخرو ہوگی۔ جمہوریت میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتاہے۔۔ تیسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو ہٹا کر ہمارے ساتھ (ن) لیگ سے زیادتی کی گئی۔ نوازشریف کا ووٹ آج بھی موجود ہے۔(ن) لیگ سے کوئی بھی ایم این اے اور ایم پی اے کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوا۔ جبکہ خفیہ طاقتیں ان پر دباؤ ڈالنے میں لگی ہوئی ہیں عمران خان سینیٹ کے الیکشن سے خائف ہیں جو مارچ میں ہونے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں کے لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ عمران خان نواز دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کام اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وقت سے پہلے الیکشن کروانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آتی۔ ملک بھرمیں میٹرو منصوبے اور سی پیک پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کوہر دور میں کام کرنے سے روکا گیا۔ملک بھرمیں ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پنجا ب ٹیچرز یونین تحصیل کمالیہ کاہنگامی اجلاس زیرصدارت تحصیل صدرمحمداسلم چدھڑ منعقد ہوا ۔اجلاس میں ای اسی ٹی ٹیچرز کی پے پیکج کروانے پر ضلعی انتظامیہ سمیت ضلعی صدر محمد سعید ورک کی خصو صی کاوشوں کوسراہا گیااس موقع پر ٹیچرز رہنما حافظ اعبدالستار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید ظاہر کرتے ہیں کے وہ مثبت اقدامات کے ذریعے مزید بہتریاں پیدا کریں گے جس کے لےئے ضلع پھر کے اساتذہ محنت اورفرائض منصبی پوری ایمانداری سے ادا کر کے ان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔اس موقع پر مہر محمد اسلم چوبہ ،فخر زمان ،حسن فاروق ،محمد ارشد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) میونسپل کمیٹی ہال میں کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی کنگی سے محفوظ گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسانوں کو گندم کی پیداوار بہتر بنانے کے لیے مفت بیج کے 279 بیگز 155 کسانوں میں بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شریف ملک ،سردار راحیل انوراور سردار محمد یونس نے گندم کے بیج کے بیگز اپنے ہاتھوں سے کسانوں میں تقسیم کیے گئے . اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد خالد نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تیسرے سال سے کسانوں میں کنگی سے محفوظ بیج کی فراہمی سے کمالیہ کے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جس سے گزشتہ برس گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔