کمالیہ کی خبریں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

Kamalia THQ

Kamalia THQ

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) آرپی او فیصل آباد کا تھانہ سٹی کا معائنہ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور بلڈنگ کا معائنہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ سٹی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال، فرنٹ ڈیسک، سمیت ملازمین کی کارکردگی کو چیک کیا اور تھانہ کی بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے تفتیشی افسران کے کمروں میں ریکارڈ رکھنے اور تھانہ کے اندر پرانا کباڑ سٹور کرنے پرایس ایچ او سٹی کی سرزنش کی اور ایک ہفتہ میں صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انکی آمد پر مسلح پریڈ کے دستے نے سلامی پیش کی ۔آ ر پی او بلال صدیق کمیانہ نے اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بھر میں امن او امان کی صورتحال کا برقرار کھنے اور علاقہ سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گااس دوران ڈی پی او ٹوبہ عثمان اکرم گوندل بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ ریلوے ملازم رانا سعید پوئنٹس مین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام تحائف بھی دئیے گئے تفصیل کے مطابق کمالیہ ریلوے اسٹیشین سے ریٹائر منٹ ہونے والے پوائنٹس مین رانا سعید کے اعزاز میں کمالیہ ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتما م کیا گیا جس میں ریلوے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی اور رانا سعید کی دوران سروس یادوں کو بھی تازہ کیا گیا اور انکی بہترین سروس پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔ اس موقع پر زاہد حسین، عبد الحسیب بٹ، محمد نعیم خان،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، محمد محسن، محمد اختر، محمد شاہد ، نے رانا سعید کے بارے میں بہترین الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کی کہ انہوں نے دوران سروس تمام دوسیتوں سے اچھے روابط قائم کئیے وہ سب سے بڑے دھیمے انداز میں گفتگو کرتے۔ انکی یاد ہر ملازم کے دل میں پھولوں کی طرح سمائے رہے گی۔ اس موقع پر رانا سعید نے تمام دستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے آپ لوگوں نے میرے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار کیا میں اسے کبھی بھی بھول نہیں سکتا ۔اس موقع پر رانا سعید کو ملازمین ریلوے کی طرف سے تحائف بھی دئیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمشنر فیصل آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ ،ہسپتال میں ادویات کے سٹور سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا نے گزشتہ روز کمالیہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالہ سے محلہ روای ٹاؤن میں بچھائی گئی ٹف ٹائل اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ادویات کے سٹور سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اوراس دوران انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پرڈی سی ٹوبہ معظم اقبال سپرا،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالد بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنا نے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء ملک ساجد اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل میں اضافہ ہی کیاکشکول توڑنے والوں نے قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اور سابقہ حکمرانو ں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی کیا ہے اور آئندہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کرپشن مافیا کو مسترد کردیں گے کیونکہ اب عوام بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پٹورایوں کی مطالبات کے حق میں ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ،سائلین فرد کی حصول کے لےئے خوار ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کمالیہ میں پٹواریوں کی سکیل کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی ۔جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا اور سائیلین ضمانت کے حصول کے لےئے فرد کے لےئے بھی پریشان نظر آئے سائیلین بغیر کام کے ہی مایوس گھروں کو لوٹتے رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اب انشاء اللہ حضور کا دین تخت پر ہو گا ہم انشاء اللہ ممتاز حسین قادری کو قتل کرنے والے حکمرانوں کو الیکشن میں اس کا منہّ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کمالیہ کے تحصیل صدر ملک اصغر علی چوڑے خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مرکزی سطح پر اہلسنت کی جماعتوں کا اتحاد شروع ہو گیا ہے انشاء اللہ بہت جلد خوشخبری دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے 70سالوں تک ان تمام لیٹروں سیاست دانوں کو آزما لیا ہے اب اس ملک میں نظام مصطفی رائج ہو گا تمام سنی ماؤں بہنوں، بیٹوں، نوجوانوں، اور بزرگوں سے اپیل ہے کہ اب کسی کے جھانسے میں نہیں آنا ہے اب تو اس ملک میں نظام مصطفی کا نظام آئے گا آخر میں انہوں نے گوجرنوالہ سے مرکزی سنی تحریک زاہد حیبیب قادری پر جھوٹا مقدمہ بنانے پر بھر پور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نوسر بازوں نے خاتون کو طلائی زیورات و نقدی سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قارد بخش کی رانی بی بی محلہ نادر ہ آباد میں اپنی بہن سے ملنے آئی تو تھانہ موڑ پر رکشہ میں بیٹھی دو خواتین نے لفٹ دینے کے بہانے ساتھ بٹھا لیا راوی ٹاؤن پہنچنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چار ہزار روپے نقدی وطلائی بالیاں اتروا لیں اور فرار ہو گئے۔