کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سابق سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا عبد الزاق ریاض (مرحوم)کی دوسری سالانہ برسی کا انعقاد انکی رہائش گاہ منج ہائوس پر کیا گیا ۔برسی بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مسجد کے بچوّں کو بلوا کر قرآن خوانی بھی کروائی گئی۔ برسی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر انکے بیٹے رانا محمود منج نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت مشکلات میں گرے ہوئے ہیں دہشت گردی نے لوگوں کے دلوں میں خوف طاری کر رکھا ہے جبکہ آئے روز ملکی سیاست میں اتار چڑھائو سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اب تو تما سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہو گا تا کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان ترقی کی منازل کو طے کر سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نامعلوم ملزمان دوکان کے تالے توڑ کر کریانہ کا سامان مالیت 75000روپے لیکر فرار، مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ محلہ قصاباں والا کے عبد الشکور کریانہ کی دوکان بنا رکھی تھی۔ گزشتہ شب سائل کی دوکان کے شٹر کے تالے توڑ کر نامعلم ملزمان سامان کریانہ مالیت 75000روپے لیکر فرار ہو گئے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف دفعہ 457/380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ملزم کو فرار کروانے والے کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق مختار احمد ASIبمعہ ملازمین نے مقدمہ درج کروایا کہ مسمی غلام سرور نے ملزم اظہر علی متعلقہ مقدمہ نمبر 203/17بجرم 365/Bت پ کو فراری کروانے میں مدد کر کے ارتکاب جرم کیا ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کے مختار احمد ASIنے مقدمہ درج کروایا کہ ولی محمد نے مجرم اشتہاری متعلقہ مقدمہ نمبر 256/15بجرم365/B ت پ کو فرار کروانے مدد کی جس پر تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے 212ت پ اور 216ت پ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ کے نواہی گائوں چورہ بھوجیہ کے رہائشی محمد رمضان نے تھانہ صدر پولیس کمالیہ کو ایک تحریری درخواست بر خلاف دی قدرت اللہ گزاری کہ الزام علیہ نے سائل کو وار سوٹا کر کے مضروب کیا ہے جس پر کاروائی عمل میں لائی جائے پولیس تھانہ صدر نے ملزم قدرت اللہ وغیرہ کے خلاف دفعہ 337F5کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) مرکزی انجمن تاجران کا تعزیتی اجلاس ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا تعزیتی اجلاس سرپر ست ماسٹر رحمت علی کمبوہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔اجلاس میں کونسلر محمد امین اور تاجر رہنما ء حاجی محمد رمضان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا ر کیا گیا اور مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر الحاج عمر فاروق لدھیانوی ، جنرل سیکرٹری حافظ عالمگیر ملک اصغر علی چوڑے خاں صدر سنی تحریک کمالیہ،ملک عبدالمجید،ارشاد سہیل،رانا ارشاد انور خاں،چوہدری محمد رفیق کمبوہ ،حاجی اللہ یار،ملک اللہ دتہ ،رانا شفیق بلا ،محمد اسلم رامے سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پٹرول سستاہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم نہ کئے ۔تیل کی قیمت میں کمی کے مطابق نئے کرائے نامے جاری کئے جائیں سماجی رہنماء رانا علی رضا نے کہا ہے کہ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی توکردی گئی لیکن ٹرانسپورٹروں نے من مانی کے کرائے وصول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی۔جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک یا دو روپے کا اضافہ کیا جاتا ہے تو فوری طور پر کرایوں میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے لیکن اس کے بر عکس تیل کی قیمتیں کم ہونے پر کوئی کمی نہیں کی جاتی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے برابر کرائے نامے جاری کیے جائیں تاکہ عوام حقیقی معنوں میں تیل کی قیمت میں دی گئی حکومتی سبسڈی سے مستفید ہوسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی سا بق وزیر اعظم میاں نو از شریف نا اہل ہو نے کے بعد عدلیہ سے ٹکر اؤ کی طرف بڑھ رہے ہیں اورچا ہتے ہیں کہ جمہو ری سسٹم لپیٹ دیا جا ئے کیو نکہ وہ اپنے علا وہ کسی اور کو وزیر اعظم قبو ل کر نے کیلئے تیا ر نہیں ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ان کی اس سا زش کو کبھی کا میا ب نہیں ہو نے دے گی ، آئین اور قا نون کی حکمر انی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جا نو ں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار رہنماء پی ٹی آئی رانا محمد اختر نے صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ضیاء کی باقیات اپنے انجام کو پہنچنے والی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اورشدید گرمی وبالِ جان بن گئی بجلی کی طویل بندش سے کاروبار ٹھپ،شہریوں کی نیندیں بھی حرام،حکومت نوٹس لے ،مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ شدید گرمی میں وبالِ جان بن کر رہ گئی اورحبس و گرمی نے شہریوں کو نڈھال کرکے رکھ دیا۔لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت میں اضافے سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا۔شہر کیساتھ ساتھ مختلف دیہی علاقوں میں گزشتہ روزبھی صبح سے شام تک بجلی کی طویل بندش رہی جسکے باعث شدید گرمی میں لوگوں کو انتہائی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔اوپر سے لوڈشیڈنگ نے رات کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں۔شہریوں کا وفاقی وزیر پانی بجلی سے فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ کی معروف سماجی شخصیت جنرل کونسلر چوہدری محمد امین انتقال کر گئے نمازِ جنازہ عید گاہ خیرا شہید میں ادا کی گئی۔ سماجی سیاسی، مذہبی شخصیات کی شرکت ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت جنرل کونسلر چوہدری محمد امین شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے وہ گزشتہ روز پتہ کی تکلیف کی وجہ سے فیصل آباد میں زیر علاج تھے کہ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا تھا جہاں پر وہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں گزشتہ روز نمازِ جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا چوہدری محمد امین سابق چیرمین بلدیہ کمالیہ رائے ضیاء اللہ خاں اور سابق نائب ناظم محمد انور نوید کے بہت قریبی ساتھی تھے انکی نمازِ جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔