کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کی تو پاکستان امریکیوں کا قبرستان بن جائے گا آرمی چیف چیرمین سینٹ رضا ربانی کے جرات مندانہ فیصلے کی بھر پور تائید کرتے ہیں جس انداز کے ساتھ انہوں نے پاکستان کا موقف واضع کیا ہماری جماعت کے لاکھوں کارکن امریکی جنگ میں فوج کے قدم بہ قدم ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ ہماری جماعت کا بھی یہی موقف ہے ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا کھل کر بیان نہ آنا لمحہ فکریہ ہے انہوں مذید کہا کہ قرآنی فیصلہ ہے کہ یہودی نصاری کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتا بلکہ امریکہ تو کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا ضرورت پڑنے پر ہمیشہ ہمارے مخالف کھڑا امریکہ کی بد اعتمادی پر ہماری حکومت کا موقف کھل کر سامنے آنا چاہیے امریکہ اس سے قبل کئی مسلمان ممالک کے اندر خون ریزی کا کھیل ،کھیل چکا ہے مسلمان ممالک کو اس مسئلہ پر متحد ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ ہماری سیاسی اور تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر امریکہ کو ایک ہی جواب دینا چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں پاکستا ن کو کمزور نہیں کر سکتیں ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات ذہن نشین کر لے کہ وہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے پاکستان کا ہر بچہ پاک فوج کے سا تھ ہے اور خود فوجی ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج آف کمالیہ نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات ذہین نشین کر لے کہ پاکستان کو دھمکی لگانے سے پہلے یہ سوچ لے کہ وہ کس کے خلاف اور کیسے الفاظ بول رہا ہے وہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے جہاں اس کی مانی جائے گی پاکستان کا ہر بچہ خود فوجی ہے اور فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کی خوب ہمت رکھتا ہے اگر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی فوج اسے ناک و چنے چبوا دے گی اور پھر ان کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا شائد اسے پتہ نہیں کہ پاکستان کی فوج موت سے نہیں ڈرتی اور شہادت کے رتبے کو دل و جان سے قبول کرنے والے ہیں جبکہ امریکی فوجی تو اپنی جان ببچانے کے لیے بھاگ جاتے ہیں لہٰذا آئے روز ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے الزام بے بنیاد ہیں پاکستان تو خود اس کی زد میں ہے مگر امریکہ کا صدر کوئی بھول میں نہ رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ کے رہائشی محمد یسٰین نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ سائل کا بیٹا محمد یاسر اور عبد الستار اپنی دوکان ضیاء روڈ پر بیٹھے تھے کہ الزام علیہ عدنان سمع ولد ذوالفقار علی قوم انصاری سکنہ محلہ اسلام پورا نیاز احمد اللہ ہو موٹر ورکشاپ والے مورخة 09/08/2017بوقت 10 بجے دن آئے اور ڈنڈے سوٹے سمیت دوکان میں داخل ہو گئے اور حملہ کر دیا جبکہ دوسرے واقعہ میں کمالیہ کے رہائشی شہنشاہ نامی شخص نے تھانہ سٹی کو درخواست دی کہ غفار وغیرہ نے میرے گھر نیو سبزی منڈی میں داخل ہو کر ڈنڈے سوٹے سے مضروب کیا ہے جس تھانہ سٹی کمالیہ نے دونوں کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے 337A3/L2/34ت پ جبکہ دوسرے میں 337F5/L2/34ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) میاں محمد نواز شریف کو اب عدالتوں کے سامنے پیش ہو جانا چاہیے انکی نا اہلی سے ثابت ہو گیا ہے کہ انکو ماڈل ٹائون کے شہداء کی بد دعائیں لے ڈوبی ہیں ان خیالات کا اظہا ر سٹی ر صدر پاکستان عوامی تحریک کمالیہ سجاد مسعود نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون شہدائے کے ورثاء آج بھی موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور انصاف کی خاطر بھٹک رہے ہیں مگر پنجاب حکومت سے انصاف کیا ملے گا وہ تو خود اس کے ذمہ دار ہیں لیکن میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ماڈل ٹائون شہداء کے ورثاء کو انصاف ضرور ملے گا اور ملوث افراد کو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی اس دنیا میں بھی اور انشاء اللہ آخرت میں بھی جہاں کوئی بھی نہ تو سفارش چلے گی اور نہ ہی وہاں پر اپنی من مانی چلے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔