کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر کربلا معلی ریلوے روڈ پر اختتام پذیر ،سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، دو سوسے زائدا ہلکاروں نے فرائض انجام دیئے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس محلہ درگاہی شاہ سے شروع ہو کر نواز چوک ،گھنٹہ گھر چوک ،نذر چوک ،دہلی چوک سے ہوتا ہوا کربلا معلی ریلوے روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔اس دوران مختلف مقامات پر مجالس و عزاداری اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ڈاکٹر نذر چوک میں مجلس منعقدکی گئی مجلس سے علامہ محسن عباس گیلانی نے خطاب کیا اور واقع کربلا کے پس منظر اور اہل بیت کی شان پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے ۔ڈی پی او ٹوبہ عثمان اکرم گوندل،ڈی ایس پی مہر سعید ، ڈی سی ٹوبہ کاشف علی اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالد، امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جلوس کی نگرانی کی بعدا زاں کربلا معلی میں مجلس شام غریباں برپا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) محرم الحرام کے میں عوامی تعا ون پر بے حد مشکور ہوں ہم باہمی اتحاداور اتفاق سے شہر ے بدامنی اور جرائم کا خاتمہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل مہر محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر تمام ماکتب فکر کے علماء کرام امن کمیٹی کے ممبران ، چئیرمین میونسپل کمیٹی سمیت دیگر انتظامی اداروں کے اہلکاروں ،تاجران و شہریوں کے تعاون اور کمالیہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے پر تہہ دل سے مشکور ہوں ہم اسی طرح با قی دنوں میں بھی بھائی چارے اور تعاون کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے میں امن و امان کے قیام کی بہتری اور جرائم کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) شب عاشورہ اور دسویں محرم الحرام کے روز پاور لومز فیکٹریاں بند رکھنے پر پاور لومز مالکان نے مزدوروں کے فیکٹریوں میں داخلہ پر پابندی لگاتے ہوئے تالا بندی کر دی۔ لیبر قومی موومنٹ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، مالکان کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ آج شام 7بجے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی۔ احتجاج مطالبات تسلیم کئے جانے تک جاری رہے گا ۔تحصیل صدر ملک عبدالمجید نے مطالبہ کیا کہ جب تک مالکان فیکٹری بند رکھیں گے اجرت دینے کے پابند ہونگے اور اپنی اس حرکت پر با ضابطہ معافی مانگیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) عید گاہ قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیئے آیا شہری موٹر سائیکل سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق محمد ساجد نامی نوجوان عید گاہ خیرہ شہید قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیئے آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد واپس پلٹا تو موٹر سائیکل غائب تھی جس کو نامعلو م چور چوری کر کے لے اڑے تھانہ سٹی پولیس مصروف کاروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ ناقص گوشت کی فروخت جاری’ حکام خاموش ،عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کا رروائی کی جائے ،شہری تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر و گردونواح میں غیر معیاری گوشت کی فروخت بلا روک ٹوک جاری ہے ، انتظامیہ کی خاموشی نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر میں قصابوں کی طرف سے مبینہ طور پر بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اکثر قصاب جانوروں کو سلاٹر ہائوس کی بجائے گھروں میں ہی ذبح کرکے مہر لگا لیتے ہیں۔ جبکہ گوشت کے ریٹ بھی من مانے مقرر ہیں۔ شہریوں محمد سعید بھٹی ،محمد رفیق چوہدری ،نبیل اسلم ،محمد ندیم ،امداد حسین اور دیگر نے بتایا کہ قانون شکن قصابوں کے خلاف ویٹرنری ڈاکٹرز کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ مضر صحت غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریںکیونکہ مضر صحت گوشت کھانے سے علاقے میں متعدد افراد پیٹ اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔