کمالیہ کی خبریں 25/7/2017

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیک کیش نہ ہونے پر مقدمہ درج۔تصیلات کے مطابق عامر نوید نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عدیل افضل کو کاروبار کے لیئے رقم ادھار دی رقم کی واپسی کے تقاضہ پر عدیل نے چیک دے دیا جو بینک سے کیش نہ ہو سکا تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ سربراہ عوام لیگ ریاض فیتانہ نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے والا ہے۔ موجودہ حکومت گھر جانے والی ہے۔ ورکر عام الیکشن کی تیاریاں کریں۔ گلی گلی محلے محلے پھیل جائیں۔ اب کی بار انتخابات میں ان نمائندگان کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فتیانہ ہائوس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے نتیجہ بہت جلد آنے والا ہے موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام ان کرپٹ عناصر کو ہرگز قبول نہیں کرے گی ،ملک میں جلد تبدیلی کا دور آنے والا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) عوام لیگ کی کمالیہ میں از سر نو نتظیم سازی کا عمل بھی مکمل کیا گیا جس میں کمالیہ ریاض فتیانہ ( صدر عوام لیگ ) کی زیرصدارت عوام لیگ سٹی کمالیہ کی میٹنگ کمالیہ سٹی سے کونسلز ، سٹی کمالیہ کے مختلف واڈز سے تنظیمی عہدیداران کی کثیر تعداد میں شرکت۔ عوام لیگ سٹی کمالیہ کی تنظیم نو کے مطابق رانا سرور خاں ( صدر ) ، حاجی سراج الحق ( سینرنائب صدر) ، حاجی منظور حسین انصاری ( نائب صدر) ، حاجی محمد صدیق کھوکھر ( نائب صدر) ، رانا مبشر شاہد ( جنرل سیکرٹری ) ، شیخ طالب حسین ( ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ) ، چوہدری عرفان ( سیکرٹری انفارمیشن ) ، عبدالمجید رحمانی ( جوائنٹ سیکرٹری ) ، چوہدری ثاقب محمود جٹ ( سیکرٹری مالیات)منتخب کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نوجوانوں کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے ۔جماعت اسلا می کے تحصیل امیر میاں محمد صابرنے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بغیرمعاشرہ میں تبدیلی ناممکن ہے۔ نوجوان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ پاکستان کوبچانے کے لئے محب وطن نوجوانوں کواپناکرداراداکرنا ہوگا۔ ملکی مسائل کے خاتمہ کے لئے جماعت اسلا می جیسی امانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ممبرسازی مہم میں نوجوانوں کاجوش وجذبہ قابل تحسین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ عادل شاپنگ سینٹر عزیز مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ بجلی کی تاروں کو آگ لگ گئی۔ مارکیٹ میں موجود کپڑے کی دوکانیںبہت بڑے نقصان سے بچ گئیں۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ عادل شاپنگ سینٹر عزیز مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے بجلی کی فورکور کیبل کو آگ لگ گئی جس پر موجود دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی جس سے مارکیٹ میںموجود کپڑے کی دوکانیںبہت بڑے نقصان سے بچ گئیںکیونکہ مارکیٹ میں لاکھوں کروڑوں روپے کا کپڑا دوکانوں میں موجود تھا جبکہ واپڈا اہلکار اطلاع کے باوجود بہت دیر سے پہنچے۔ اس موقع پر عادل شاپنگ سینٹر کے مالک رانا محمد اسلم نے ہمارے نمائندے سے کہا کہ شارٹ سرکٹ سے مارکیٹ بہت بڑے نقصان سے بچ گئی کیونکہ دوکانوں میں بہت زیادہ مالیت کا کپڑا پڑا تھا جبکہ ہم نے واپڈا آفس میں بار ہا فون کیا اور ساری صورت حال سے آگاہ کیا مگر واپڈا اہلکار ہمیشہ کی طرح اس وقت آئے جب کام مکمل طور پر قابو میں آچکا تھا مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آگ پر بر وقت قابو پا لیا گیا اور ہم بہت بڑے نقصان سے بچ گئے ۔
ْْْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے اراکین سوسائٹی کے ہمراہ سرتاج اولیاء حضرت بابا روشن شاہ بخاری کے مزار پر حاضری دی۔ اور چادر پوشی کی رسم ادا کی۔ ما بعد از تقریب انہوں نے اراکین سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام ہماری ثقافتی روایات کے امین تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی خوشنودی خدا وندی کے حصول کے لئے بسر کی۔ اور ایک مخصوص طرز عمل سے اپنی ثقافتی روایات کی پاسداری کی۔ بلکہ اسے ایک مخصوص شکل میں محفوظ بھی رکھا۔ کیونکہ ثقافت ایک انسان کا کل ہوتی ہے۔ اور کسی بھی علاقے میں رہنے والے انسانوں کے ارادی اور غیر ارادی افعال کی بدولت پروان چڑھتی ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا کہ فرد کسی بھی قو م کی بنیادی اکائی ہے۔ اور افراد مل کر اپنے مقاصد اقدار اور اصولوں کا تعین کرتے ہیں۔اور ثقافتی اوصاف ہی کسی ایک قوم کو کسی دوسری قوم سے ممتاز اور بہتر بناتے ہیں۔ اس قوم کے افراد انہی اوصاف سے لگائو رکھتے ہیں ۔اور زندگی کے مختلف پہلوئوں میں اپنی پسند کے مطابق ضابطوں کو مستحکم کرتے ہیں۔ فنون لطیفہ شاعری، مصوری، فن تعمیر، خطاطی اور زبان کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اور بعد ازاں وہ اپنی طرز زندگی رسومات اور لباس وغیرہ کو ارادی یا غیر ارادی طور پر اپنی زندگی کا حصہّ بنا لیتے ہیں اور یہ تمام عناصر بعد ازاں ایک کلچر کا روپ دھار لیتے ہیں۔ اور یہی عقائد و قوانین رسومات اور رواج کی ترویج و تحفظ ہمارے اولیاء کرام نے دیا۔ انہوں نے اپنے عائلی افکار و اعمال کو پروان چڑھایا۔ اور یوں وہ ہمارے کلچر اور ثقافت کے امین ٹھہرے۔ اور یہ بات حقیقت کے عین مطابق ہے کہ کوئی بھی معاشرہ یا قوم جتنی پرانی تاریخ رکھتی ہے۔ اس کی ثقافت مضبوط پائیدار اور ہمہ گیر ہوتی ہے۔ اس میں تبدیلیوں کا رونما ہونا ایک فطری عمل ہے۔ ایک قوم کی ثقافت کا اثر دوسری قوم کی ثقافت پر نمایاں طور پر ہوتا ہے۔ اور یہی امور ایک قوم کو دوسری قوم پر برتری یا فوقیت بخشتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ محلہ فاضل دیوان میں 2روز سے بجلی بندم، ٹرانسفارمر خراب، لوگ اذیت میں مبتلا، عوام سراپا احتجاج۔ واپڈا والے ہماری بات نہیں سنتے سماجی ورکر رانا علی رضا کی ہمارے نمائندے سے گفتگو ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ محلہ فاضل دیوان میں 2روز سے بجلی بند ہے جس سے اہل علاقہ شدید گرمی حبس اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ اس موقع پر سماجی ورکر رانا علی رضا نے ہمارے نمائندے سے خسوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاضل دیوان نورانی چوک کا ٹرانسفارمر خراب نکلا اور واپڈا والے اسے اتار کر لے گئے اور جب دوبارہ ٹھیک کر کے رکھا تو تھوڑی دیر بعد پھر خراب ہو گیا اور واپڈا والے اسے پھر اتار کر لے گئے اور کہا کہ ٹرانسفارمر لیک ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ 200 KVکا ٹرنسفارمر نیا لگایا جائے عوام شدید گرمی میںتڑپ اٹھے ہیں اور پانی کو بھی ترس گئے ہیں لہٰذا ہماری واپڈا کے اعلیٰ حکام اور موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ محلہ فاضل دیوان نورانی چوک میں نیاء ٹرانسفارمر رکھا جائے تا کہ وہاں کے لوگ آئے روز کی اس اذیت سے بچ سکیں۔