کامونکی: بھابھی اور پانچ بھتیجوں کو کرنٹ لگا دیا، تین بچے جاں بحق

Kamoke

Kamoke

کامونکی (جیوڈیسک) تھانہ صدر کے علاقے راجہ میں دیور نے اپنے بڑے بھائی کی بیوی اور اس کے پانچ بچوں کو نشہ آور مشروب پلا کر بیہوش کر دیا اور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر کرنٹ لگا دیا۔

کرنٹ لگنے سے 8 سالہ طیب، 9 سال کا علی اور 10 سال کی نادیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون منزہ، چار سال کا بیٹا ایمان اور سات سال کی بیٹی مہک جھلس گئے۔

انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز سپتال مرید کے منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔

بچوں کا باپ اکبر روزگار کے لئے راولپنڈی میں تھا۔ ملزم رمضان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔