راولپنڈی (جیوڈیسک) پی اے سی کامرہ میں مزید 16 جے ایف 17 تھنڈر تیار کر کے پاک فضائیہ میں شامل کر دیئے گئے۔ جے ایف 17تھنڈر پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کریں گے۔
کامرہ میں پاک فضائیہ کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کئے جانے کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب میں شرکت کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن 14کا معائنہ کیا۔ جے ایف 17تھنڈر دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ پاک فضائیہ کے بلاک ون اور بلاک ٹو کے 70سے زائد طیارے موجود ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔