پنجاب (جیوڈیسک)پنجاب سائنس فارینزک ایجنسی نے کامران فیصل کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ عدالت نے تھانیدار کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو تمام تحقیقات کا کامران کے والد اور وکیل سے تبادلہ کرنا چاہیئے۔
سپریم کورٹ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ کامران کے والد کو سننا قانونی حق ہے،عدالت کامران کیوالد کی درخواست پر حقائق تلاش کررہی ہے۔ کامران فیصل کے ولد کے وکیل نے موقف اختیار کیا وہ ثابت کریں گے کہ کامران کوقتل کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بیان میں کہا کامران فیصل قتل ہے یا خود کشی اس کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔ جس پرکیس کی سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔