کامران کیانی کا ڈی ایچ اے لاہور ،اسلام آباد سے تعلق نہیں،امجد کیانی

DHA

DHA

دبئی (جیوڈیسک) بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد کیانی نے کہا ہے کہ کامران کیانی کا ڈی ایچ اے سٹی لاہور اور ڈی ایچ اے اسلام آباد سے کوئی تعلق نہیں ہے،آرمی چیف کے حوالے کو کاروباری مفادمیں کبھی استعمال نہیں کیا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد پرویز کیانی نے دبئی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں سے کامران کیانی کے خلاف میڈیا پر ڈی ایچ اے لاہور اور نیب کے بیانات چلائے جا رہے ہیں ۔ ڈی ایچ اے لاہور نے جوائنٹ وینچرڈی ایچ اے سٹی پر خود پبلک نوٹس شائع کیا، جوگلاباکو پرائیوٹ کمپنی کی شراکت دارہے ۔ کامران کیانی اس جوائنٹ وینچر میں شراکت دار نہیں ۔

میڈیا پرکہا جارہا ہے کامران کیانی نے اس ڈیل میں گلاباکو کے مفاد میں ساتھ دیا، جس کے لیے اپنے بھائی جنرل ریٹائرڈ پرویز کیانی کا حوالہ استعمال کیا،انھوں نے سوال کیا کہ کیا اس کا کوئی ثبوت ہے؟انہوں نے کہا کہ لگنے والےالزامات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔