عباسپور (نمائندہ خصوصی) عباسپور ایڈمنسٹریٹر سردار فیصل نسیم ،سابق ڈی،سی،اوپونچھ برائے وزیراعظم خان محمد اشرف خان ،سردار محمد کامران افسر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ حلقہ نمبر ایک کے اندر تعلیمی پیکج سردار امجد یوسف نے دئیے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ سردارامجد یوسف حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ۔سکولوں کی اپ گریڈیشن کے بعد حلقہ نمبر ایک کے اندر تعلیم کے میدان میں سردار امجد یوسف نے میدان مار لیا ہے اُنھوں نے کہا جو لوگ تعلیمی پیکج اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کو مزاق سمجھتے تھے اُن کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے ۔اُنھوں نے کہا حلقہ نمبرا یک کے اندر ابھی ابتدائی ہوئی ہے سردار امجد یوسف نے حلقہ نمبر ایک کے عوام کی تقدیر ہی بدل ڈالی ہے ۔الیکشن میں سردار امجد یوسف ایک مضبوط ترین اُمیدوار ہیں اور کامیابی سردار امجد یوسف کے قدم چومے گئی ۔اُنھوں نے کہا کہ سردار امجد یوسف کی ہر صورت میں سپورٹ کریں گئے اور پارٹی قیادت کو سیٹ تحفے میں دیں گئے ۔
عباسپور(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نکر خواجگان میں سالانہ رزلٹ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں بچوں اور بچیوں کے والدین کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اس موقع پر رزلٹ کا اعلان ہوا اور جماعت پنجم اور ہشتم کے رزلٹ سو فیصد رہے اور امسال سالانہ امتحان 2016ء ایلیمنٹری بورڈ پونچھ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نکر خواجگان عباسپور نے سو فیصد رزلٹ دیا جس پر عوام علاقہ نکر خواجگان نے گورنمنٹ گرلز مڈل اکول کی صدر معلمہ محترمہ رفعت اقبال چغتائی و دیگر اسٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سے خواجہ عزیز الدین ،خواجہ نعیم ،سردار نصیر چغتائی ،سردار محمد عزیز خان ،سردار امجد شاہین ،راجہ زوالفقار ،راجہ امتیاز خان ،خواجہ آفتاب ،خواجہ عبدالحکیم سمیت دیگر علاقہ کے معززین نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نکر عباسپور کی صدر معلمہ محترمہ رفعت اقبال چغتائی اور دیگر اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور بچیوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نکر خواجگان کی صدر معلمہ محترمہ رفعت اقبال چغتائی نے کہا کہ میں نکر خواجگان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ان کے بھر پور تعاون اور اسٹاف کی بھر پور ضحمت سے آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کا رزلٹ سو فیصد آیا ہے جس پر میں ادارہ ہذا کے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں اور پوزیشن حاصل کرنے والے اور تمام پاس ہونے والی بچیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اگر نکر خواجگان کے عوام کا تعاون حاصل رہا ہے تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ ادارہ آنے والے کل میں ہوئی سکول ہو گا تعلیم انسان کا زیور ہے ہم تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تو یہ بچیاں پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کریں گی ۔
عباسپور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبرا ایل اے سترہ پونچھ عباسپور یوتھ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں مورخہ 17 جون دن گیارہ بجے بمقام گورئمنٹ بوائزہائی سکول تروٹی چفاڑ ایک انتہائی اہم میٹنگ کاانعقادکیاگیاہے۔میٹنگ میں یوتھ کی تنظیم سازی کے علاوہ تحریک انصاف حلقہ نمبراسے امیدوارقانون سازاسمبلی دینے کافیصلہ کرنے اوردیگرتنظیمی امورآئندہ الیکشن سمیت دیگر مسائل پرغورکیاجائے گا اس میٹنگ کی صدارت حلقہ نمبرایوتھ کے صدر سرداراحسان الحق شفیق کے منعقدہوگی جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیرصحت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرممبرنیشنل کونسل پاکستان تحریک انصاف شیرعباسپورسردارمحمداصغرآفندی ہونگے ۔ان خیالات کااظہاریوتھ حلقہ نمبراکے سیکرٹری نشرواشاعت راجہ جاذب آفتاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ گورئمنٹ بوائزہائی سکول تروٹی کی میٹنگ میں چفاڑپولس،پوٹھہ ،پنیال دھرڑاں سمیت دیگر گاؤں سے لوگوں کی ایک بڑی تعدادشرکت کرے گی عباسپورسے یوتھ کی ایک بڑی ریلی اس میٹنگ میں شرکت کرے گی حلقہ نمبراعباسپورکے عوا م سے پرزوراپیل ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے زیراہتمام منعقدہونے والی میٹنگ میں شرکت فرماکر اپنی رائے سے آگا ہ کرے ۔
عباسپور (نمائندہ خصوصی ) عوام علاقہ یونین کونسل کھلی درمن کاایک انتہائی اہم اجلاس زیرصدارت چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی سرداریوسف چغتائی کے منعقدہوا۔جس میں معززین عوام علاقہ نے سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیدارن نے شرکت کی ۔اجلاس میں یونین کونسل کھلی درمن کے پرائمری ،مڈل سکول کے سالانہ رزلٹ کے علاوہ وگورئمنٹ گرلزہائی سکول کی صدرمعلمہ بشری محمودہ کے تبادلے سمیت دیگرامورپرغورکیاگیا۔اجلاس کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گورئمنٹ گرلزہائی سکول کی صدرمعلمہ محترمہ بشری محمودہ کے نمجر ہائی سکول سے چھاترہ ہائی سکول تبادلے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدرآزادحکومت ریاست جموں کشمیر ،وزیراعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،وزیرتعلیم آزادکشمیر حکومت ،سیکرٹری تعلیم آزادحکومت سمیت دیگر احکام بالا سے پرزورمطالبہ کیاکہ گورئمنٹ گرلزہائی سکول نمجر کی صدرمعلمہ محترمہ بشری محمودہ کاتبادلہ منسوخ کرکے اسے فوری طورپر گورئمنٹ گرلزہائی سکول نمجر میں ہی دوبارہ تعنیات کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بشری محمودہ نے عرصہ چار سال سے گورئمنٹ گرلزہائی سکول نمجر میں تعنیات رہی اور چارسال سے متواتر گورئمنٹ گرلزہائی سکول کارزلٹ سوفیصددیا اور اس طرح یہ ادارہ تین سال سے ضلع بھر میں پوزیشن لیتارہا اس باربھی یہ ادارہ ضلع بھر میں نمبر 1میں رہاہے۔مقررین نے کہاکہ صدرمعلمہ بشری محمودہ نے اس ادارے کیلئے بڑی محنت اوردیانتداری سے اپنا کرداراداکیا اورادارہ کے پورے اسٹاف کو بھی انہوں نے پابندرکھا ۔ان کی کوششوں وکاوشوں سے یونین کونسل کھلی درمن کے بیسوں گاؤں کے ہزاروں طلباء وطالبات جوعباسپورمیں آکرامتحانات دیاکرتے تھے توصدرمعلمہ نے اپنا بھرپورکرداراداکرکے عوام علاقہ کے تعاون سے نمجرکے مقام پر امتحانی سینٹرکاقیام عمل میں لایااورہزاروں طلباء وطالبات کامستقبل تباہ ہونے سے بچایا۔ہم آج کے اس اجلاس میں حکومت آزادکشمیر بالخصوص چیف سیکرٹری ،سیکرٹری تعلیم ،سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ گورئمنٹ گرلزہائی سکول نمجر کی صدرمعلمہ بشری محمود کاتبادلہ منسوخ کرکے انہیں واپس بحال کیاجائے بصورت عوام علاقہ اس ظلم وناانصافی اور صدرمعلمہ بشری محمودہ کے تبادلے کے خلاف یونین کونسل کھلی درمن کے سیاسی سماجی مذہبی طلباء طالبات کے علاوہ عوام علاقہ کھلی درمن کے بیسوں گاؤں احتجاج کرینگے۔اوریہ احتجاج گورئمنٹ گرلزہائی سکول کی صدرمعلمہ کی منسوخی تک جاری رہے گااجلاس سے نمبردارجہانگیر خان ،سرداریوسف چغتائی ،سردارمحمداشرف خان ،سردارجنید چغتائی ،سردارمحمدشریف ،عارف ایڈووکیٹ ،سردارارشادخان ،سرداروسیم ،سردارسرفراز،سردارلطیف ،حاجی گلفراز،نمبردارجہانگیر ،محمد طفیل خان ،چوہدری نصیر ،ریاض ماگرے،سیدیوسف شاہ ،راجہ محمداشرف سمیت دیگر نے خطاب کیا۔