وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) عرب امارات کی کرکٹ ٹیم میں شامل ضلع گوجرانوالہ کے نوجوان کامران شہزاد کو ورلڈ کپ 2015ء میں کوالیفائی کرنے پر دوست احباب اور شہریوں کی طرف سے مبارکباد۔
ایکسیئن گیپکو ملک طارق محمود، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایکسین گیپکو وزیرآباد ملک مختار احمد، ملک عامر شہزاد، ملک محمد اکرم، وقاص شہزاد، محمد بلال ملک،محمد عروش، محمد ایان ، محمد عبد اﷲ، محمد عبدالرحمان، عقیل احمد لودھی، ملک محمد عمران اور دیگر نے گوجرانوالہ کے ہونہار نوجوان کو عرب امارات کی قومی ٹیم میں ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اﷲ پاکستانی نوجوان کو مزید ترقیوں کامیابیوں سے نوازے۔کامران شہزاد اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔