پیرس (جیو ڈیفنس) خفیہ پولیس فرانس نے کاروائی کرتے ہوئے 8 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق، گزشتہ ہفتہ خفیہ پولیس فرانس نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس دھوکہ دہی کے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث، کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کامران گھمن، کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس چوہدری گلزار اور ظفر ملک کے علاوہ مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا۔
پارکے فناس فرانس کی ہدایت پر خفیہ پولیس نے پچھلے 8 ماہ کی کڑی نگرانی کے بعد سینکڑوں پیپر پر مشتمل فائلز بنانے کے بعد مجرموں کو گزشتہ ہفتہ کاروائی کرتے ہوئے، تمام افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کرکے پارکے فناس کے سامنے پیش کیا۔
کامران گھمن، چوہدری گلزار، ظفر ملک اور انکے ساتھیوں کے گروہ کے جرائم کے بارے میں مختصر تفصیل
– غیر قانونی طریقہ سے عمارتوں کی تجدد (تزئین و آرائش) کی کمپنیاں بناوانا کا کام کروانا۔
– کمپنیز کیلئے اکثر انگلینڈ کے جعلی پاسپورٹ اور فرانس کے رہائشی اصل اور جعلی پیپر کا استعمال کرنا۔
– کمپنیز بنانے کے بعد غیرقانونی طریقوں سے کام کرنے والے افراد کو اتھارٹی لیٹر تقسیم کرنا۔ اور ان سے ٹیکس کی مد انکم پر 10 سے 20 فیصد حصہ لینا۔
– کنسٹرکشن کمپنیوں کے پیپرز 90 فیصد سے زیادہ کام فرانس میں رہائش پذید ایلگل افراد کو سے کروانا۔ غیر قانونی رہائش پذیر بے بس اور مجبور مزدوروں بے حساب کام کروانا اور اکثر تنخواہ کو مطالبہ کرنے پر اپنے گینگ سے انھیں مارنا پیٹنا۔
– کمپنیز میں جن افراد کا لیگل کنٹریک کیا جاتا، ان میں چند افراد ہی مزدور اور باقی افراد کو ماہانہ پے سلپ دے کر رقم وصول کرنا۔ (پے سلپس کو روزمرہ امور کے مختلف کاموں میں دھوکہ دہی سے استعمال کیا جاتا ہے جن میں خریداری اور بنکوں سے قرضہ اور گورنمنٹ فرانس سے ٹیکس رٹن وغیرہ شامل ہیں)
– فرانس میں مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں تک رسائی کیلئے، نوسرباز افراد کو دھوکہ باز ی سے اپنے آپ کو شریف اور نیک انسان ثابت کرنا۔ صحافی اور رضاکار بنانا، اور اپنے آپ کو فرانس میں ہائی لائٹ کرنے کیلئے سیاسی، سماجی اور کلچرل پروگرامز کروانا۔ تاکہ کوئی بھی ان کے کالے کاروباروں پر انگلی نہ اٹھا سکے۔
– کمپنیز کی بنیاد پر گاڑیوں کی خریداری کرنا، قرض لینا، مہنگے الیکٹرونک سامان کے علاوہ مختلف اشیاء قسطوں پر خرید کر ادائیگی نہ کرنا۔
– مجرموں کے اس گروہ نے مختلف غیر قانونی کاموں سے پچھلے 10 سالوں سے گورنمنٹ فرانس کو ماہانہ کم سے کم 5 لاکھ یورز سے زیادہ کا نقصان پہچایا۔
– غیرقانونی اور دھوکہ دہی میں شامل تمام مجرموں کی ثبوتوں کے ساتھ مکمل تفصیل بہت جلد شائع کی جائے گی۔