قندھار (جیوڈیسک) کابل آمد پر دوسرے روز جنوبی علاقوں کے دورے پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا قندھار بیس بند کرنے کے منصوبے پر نظرثانی ہو گی۔
افغان صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک‘ 8 گھر ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع راغستان کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پیش آیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے سربراہ سید عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے امدادی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ بدخشاں افغانستان کا وہ علاقہ ہے جہاں ہر سال برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ گاؤں کجلی میں برفانی تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق تباہ ہونے والے گھر پہاڑ کے قریب واقع تھے اور متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں بھجوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھر 8 ماہ قبل ہرات سے اغوا کئے گئے بھارتی امدادی کارکن اور پادری الیکسز پریم کمار کو رہا کر دیا گیا۔