قندھار میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر کریم مری مارا گیا

Kandahar

Kandahar

قندھار (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کریم مری کو قتل کر دیا جن کو قندھار میں ہی دفنا دیا گیا ہے۔

ادھر چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے نے 6 افغان باشندے گرفتار کر لیے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ بغیر کسی دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے جن کے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔