کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے قندہار میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا فضل الیاس مسافر سمیت 10 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایساف کے فوجی قافلے پر حملے میں 5 غیر ملکی فوجی شدید زخمی ہو گئے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اتوار کو جاری ایک بیان کیمطابق افغان فورسز نے خصوصی آپریشن کے دوران اہم طالبن کمانڈر ملا فضل الیاس مسافر سمیت دس شدت پسندوںکو گرفتار کر لیا۔