کندھ کوٹ میں پولیس کے خوف سے 3 خواتین نے 4 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی
Posted on January 13, 2014 By Geo Urdu اہم ترین, مقامی خبریں
River
کشمور (جیوڈیسک) کندھ کوٹ کے گاؤں گبلو میں پولیس کےخوف سے 3 خواتین نے 4 بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی غوطہ خوروں نے ایک بچے کی لاش نکال لی۔
کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گبلو میں پولیس نے ٹھل پولیس کے اہلکار سہراب نوناری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہو چکے تھے۔
پولیس نے گھر میں موجود خواتین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو خواتین نے پکڑے جانے کےخوف سے اپنے 4 بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی غوطہ خوروں نے 5 سالہ آصف کی لاش نکال لی جب کہ دیگر 6 افرادکی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف پولیس نےشک کی بنا پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔