ممبئی (جیوڈیسک) ہرتیک روشن کی جانب سے کنگنا راناوت پر مقدمہ درج کروانے کے بعد کنگنا راناوت کی بہن رنگولی بھی میدان میں آ گئیں ہیں۔ ان کا کہنا کہ کنگنا سپر سٹار ہیں، انہیں اپنے سے بڑی عمر کے اداکار کو ہراساں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے پہلے ہرتیک روشن نے کنگنا راناوت پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا، کنگنا کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ جب کنگنا سکول میں تھی تب ان کی پہلی فلم آئی تھی، کنگنا کے پاس تمہارے جیسے انکل کو پریشان کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
کنگنا راناوت اور ان کے سابق بوائے فرینڈ ہرتیک روشن کے درمیان کافی عرصے سے کشمکش چلی آ رہی ہے تاہم کنگنا اپنے تعلقات میں کافی بولڈ ثابت ہوئی ہیں، انہوں نے کبھی ہرتیک کے ساتھ تعلق سے انکار نہیں کیا۔
اداکارہ اس سے پہلے بھی متعدد بار تنازعات کی زد میں آ چکی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ادتیا پنچولی پر بھی الزامات کی بارش کی تھی۔