کنگنا پر قسمت مہربان، بالی وڈ کی پہلی سپر وومن بن گئیں

Kangna

Kangna

ممبئی (جیوڈیسک) کرش 3 میں کایا کا کردار کترینہ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن قسمت کنگنا پر مہربان ہوئی۔ کرش 3 کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے، فلم کی خاص بات اس میں ہیرو ولن کے ساتھ ویمپ بھی موجود ہے اور اس کا نام ہے کایا۔

کنگنا کا یہ کردار کرش سے آنکھیں لڑانے نہیں بلکہ اس سے حقیقت میں لڑتا نظر آئے گا۔ کایا کا منفی کردار کترینہ کیف کیلئے لکھا گیا تھا لیکن قسمت مہربان ہوئی کنگنا پر۔ بالآخر وہ اس فلم میں سپر وومین کے کردار میں نظر آئے گی۔