ممبئی (جیوڈیسک) شوخ چنچل اداں سے دلوں پر راج کرنے والی کنگنا رناوت ایک آسٹریلوی فلم کی ڈائریکٹر بنیں گی۔ کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ فلم ہدایتکاربنناان کاخواب ہے، بین الااقوامی سطح پر بننیوالی آسٹریلوی فلم کو بھارت میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس وقت وہ فلموں میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی ان کا کام ختم ہو گا۔وہ آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گی،فیشن، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی اور تنو ویڈزمنو سے شہرت پانے والی کنگنا رانوت بالی وڈ کی آنے والی فلم کرش تھری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔