کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں بھی قدم رکھ دیا

Kangna Ranawat

Kangna Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) فلم کوئین میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اب ہدایتکاری کے میدان بھی قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کنگنا جو کچھ عرصہ قبل نیویارک فلم اکیڈمی میں اسکرین پلے رائٹنگ کا دو ماہ کورس مکمل کرکے واپس آئی ہیں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتیں اور حال ہی میں شارٹ فلم ’’دی ٹچ ‘‘ کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ اس کی ہدایات بھی دے چکی ہیں اب انھوں نے لم ’’چک فلک‘‘ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو توقع ہے کہ میں اپنی آنیوالی فلموں میں انھیں مختلف کام کرتی ہوئی نظر آؤں اس لیے میں خواتین پر گھومتی ایک رومانوی کامیڈی فلم پر کام کررہی ہوں جسے میں ہالی ووڈ کی فلموں ’’دی نوٹ بک ‘‘، بریجٹ جونز ڈائری اور دی ڈیول وئیرز پرادا‘‘ جیسی یادگار فلم بنانا چاہتی ہوں اور اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی تیاری کے دوران میں نئے تجربات کرنے کے بجائے اپنی زندگی کوسامنے رکھوں گی۔

اطلاعات کے مطابق کنگنا رناوت جو اس وقت بالی ووڈ ہدایتکار آنند رائے کی فلم ’’تنو ویڈزمنو 2‘‘ میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں نے اپنے کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے ہریانوی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔

اس کے علاوہ کنگنا ان دنوں تین مذید فلموں ریما کاتگی کی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ جب کہ نکھل ایڈوانی کی ہدایات میں بنائی جانیوالی کٹی بٹی میں عمران خان کے مدمقابل کام کررہی ہیں جب کہ سائی کبیر کی فلم ڈیوائن لورز میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔