ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کنگنا رناوت نے سوانح عمری لکھنے کا اعلان کردیا ہے جس میں وہ اپنے ماضی کے پوشیدہ گوشوں کو مداحوں کے سامنے لائیں گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ انہوں نے یہاں تک کے سفر میں بہت کٹھن دن بھی دیکھے ہیں، ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اوروہ وہ سڑک پربھی سوئی ہیں لیکن ان کا حال ان کے ماضی کے مقابلے میں بہت اچھا ہے۔ انہیں اب تک اپنی اداکاری کے بل بوتے پر دو مرتبہ قومی اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔
بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ اپنی آپ بیتی تحریرکریں گی جس میں وہ اپنی زندگی کے پوشیدہ پہلوؤں، مشکل حالات اور ان تھک محنت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں گی۔ واضح رہے کہ اپنی لگاتار کامیاب فلموں کی بدولت کنگنا رناوت اس وقت بھارتی فلم نگری کی سب سے مہنگی اداکارہ ہیں۔