ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان کے بعدبالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی ایوارڈ فنکشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں اپنی فلم ’کوئن‘ کی کامیابی کے گھوڑے پر سوار اداکارہ کنگنا راناوت نے عامر خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر خان کسی بھی فلم ایوارڈز کی تقریب میں نہیں جاتے ہیں اور اب کنگنا نے بھی طے کر لیا ہے کہ وہ بھی ان تقریبات میں شرکت نہیں کریں گی۔ کنگنا نے کہا کہ ’جب وہ انڈسٹری میں نووارد تھیں تب انہوں نے اس طرح کی تقریبوں میں حصہ لیا تھا لیکن اب بہت ہو چکا، اب وہ ایسا نہیں کریں گی، ویسے بھی ان تقریبات میں حصہ لینے سے کیریئر میں کوئی ترقی نہیں ہوتی۔