کنگنا رناوت نئی فلم کوئین کی پروموشن کیلئے کلب پہنچ گئی

Ranawat kangna

Ranawat kangna

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی گینگسٹر گرل کنگنا رناوت نئی فلم کوئین کی پروموشن کے لیے ممبئی کے کلب پہنچ گئی۔ اداکارہ نے نوجوانوں کے ساتھ فلم کے گانے پر رقص بھی کیا۔

ممبئی کلب میں گئی کنگنا کا کہنا تھا فلم کے گانے ہنگامہ کے مطابق انہوں نے یہاں پروموشن تقریب کا اہتمام کیا۔ فلم کوئین کی کہانی ایک شرمیلی لڑکی رانی کی ہے جو شادی کے بعد اکیلی پیرس اور ایمسٹر ڈیم کا سفر کرتی ہے رانی خود کو اس نئے ماحول میں ڈھالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ہدایتکار وکاس بہل کی اس فلم کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے۔