کنگنا رناوت اور سنجے دت کی ’’انگلی‘‘ 7 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Ungli

Ungli

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم ’’انگلی‘‘ 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلم ‘‘انگلی‘‘ کی اہم کاسٹ میں اداکار سنجے دت، اداکار کنگنا رناوت، اداکار نیہا دھوپیا شامل ہیں۔

فلم کو اس سے قبل 2013 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء پر فلم سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکی ہے تاہم اب فلم کو رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رینزل اس سے قبل فلم ’’قربان‘‘ کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جس میں مرکزی کردار اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ نے نبھایا۔