کانپور (جیوڈیسک) بھارتی شہر کانپور میں پٹنا اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں الٹنے کے نتیجے میں 63افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پوخارایم کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا،جس میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا تھااور یہ جگہ کانپور سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔