پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں عالمی سیاسی رہنماؤں کے کارٹونوں سے سجی فلم نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
فلم میں اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی صدر محمود عباس کے کارٹون خاصے پسند کیے گئے، کہیں دونوں رہنما مذاکراتی میز پر ایک دوسرے سے ناراض منہ پھیرے بیٹھے ہیں تو کہیں اسرائیلی رہنما اسلحہ تیار کرتے اور مرحوم یاسر عرفات بحری بیڑہ بچاتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایک کارٹون میں اقوام متحدہ دہائی دیتا نظر آتا ہے۔ کارٹونسٹ نے امریکی معیشت کی بگڑتی صورتحال کو بھی شرارتی لکیروں کے ذریعے پیش کیا۔ روسی صدر اور وزیر اعظم کی دوستی بھی کارٹونسٹ کی نظر سے نہ بچ سکی۔