ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما اپنے شو میں مدعو کسی بھی خاتون کو فلرٹ کرنے سے باز نہیں آتے۔ موصوف دیپکا پڈکون سے لے کر پرینیتی چوپڑا تک کو اپنا دل دے چکے ہیں۔
تاہم اب ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اب وہ سچ مچ اپنا دل دے بیٹھے ہیں اور انہوں نے سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اپنے شو کے سیٹ پر ہی ’بیاہ‘ رچا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے مطابق جیکولن فرنینڈس اپنی فلم “ڈھشوم” کی پروموشن کے لیے جب کپل شرما شو میں پہنچی تو کپل شرما نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ نے شو کے دوران ہی کپل کو شادی کا پیغام دیا جس کے بعد دونوں نے شو کے سیٹ پر ہی ’شادی‘ کر لی۔ اس موقع پر کپل شرما کی والدہ نوبیاہتا جوڑے کو ڈھیر ساری دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ کپل شرما اور جیکولین فرنینڈس کی شادی پروگرام کے سیٹ پر ہوئی ہے۔ دونوں ہی فنکار اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے ہیں۔ کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ جیکولن فرنینڈس نے انہیں خوش کر دیا۔
اب جیکولن ان سے وعدہ کریں کہ وہ انھیں پوری زندگی خوش رکھیں گی۔ شاپنگ اور گھومنے پھرنے کے لیے لے کر جائیں گی۔