کپل شرما شو کا اہم ممبر دوہرے قتل کیس میں گرفتار

Abhishek

Abhishek

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سات سال پہلے ابھیشیک نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر دو لوگوں کا قتل کیا۔ اس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا اور پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک كر اپنا حلیہ بدل لیا۔

بعد ازاں دیکھتے ہی دیکھتے وہ دنیا کی نظر میں ایک سکرپٹ رائٹر بن گیا۔ آخر کار یوپی ایس ٹی ایف نے اسے دھر دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق ابھیشیک انتہائی چالاک شخص ہے۔ قتل کرنے کے بعد اس نے ایم بی اے اور ماس کمیونیکیشن کا کورس کیا۔

بینکاک کے ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والی لڑکی سے شادی کی۔ نام اور شناخت تبدیل کرنے کے بعد اس نے پاسپورٹ بھی بنوا لیا۔

اس دوران وہ کپل شرما کے شو سے وابستہ ہو گیا اور سکرپٹ رائٹر کے طور پر شہرت حاصل کر لی ۔ اس کے پہلے وہ کئی سیریلوں کی بھی سکرپٹ لکھ چکا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ کچھ سیریلوں میں ایکٹنگ بھی کر چکا ہے۔ ابھیشیک سنگھ کو جب گرفتار کیا گیا، تب اس کے قریبی بھی دنگ رہ گئے ۔ اس کے اصلی چہرہ کا کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا۔