ممبئی (جیوڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے اور موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا۔
کپل شرما گزشتہ روز کئی ہفتوں بعد ممبئی واپس آئے اور انہیں دیکھ کر میڈیا سمیت ان کے تمام مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ایئرپورٹ پر لی گئی نئی تصاویر میں کپل شرما وزن بڑھنے کے باعث کافی موٹے نظر آرہے ہیں۔
کپل شرما ممبئی واپسی سے قبل اپنے مداحوں کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کے بارے میں آگاہ کرچکے تھے، ایک مداح نے ان سے سوال پوچھاتھا کہ آپ اب بھی جم جاکر ورزش کررہے ہیں یا موٹے ہوگئے ہیں جس پر کپل نے جواب دیاتھا کہ وہ موٹے ہوگئے ہیں، لیکن جلد ہی وزن کم کرلیں گے۔ تاہم ان کے چاہنے والوں کو یقین نہیں تھا کہ کپل اپنے وزن میں اتنا زیادہ اضافہ کرلیں گے۔
واضح رہے کہ کپل شرما کاکیریئرگزشتہ برس اپنے دوست اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث کپل ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے ایک نئی شروعات کرتے ہوئے نئے شو ’دی کپل شرما شو‘کا آغاز کیاتھا لیکن بد قسمتی سے وہ بھی بند ہوگیا تھااور اس کے بعد سے وہ جو بھی پراجیکٹ شروع کررہے ہیں اسے ناکامی کاسامنا کرنا پڑرہاہے یہی وجہ تھی کہ کپل کچھ دنوں کے لیے ممبئی سے باہر چلے گئے تھےاوراب تقریباً دوماہ بعد ان کی واپسی ہوئی ہے۔