کراچی کو 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کرنیوالی حب کینال میں شگاف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کو روزانہ دس کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ حب کینال میں شگاف پڑنے کی وجہ سے کے تھری کے متبادل ذریعے سے کراچی کو سات کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

کراچی واٹر بورڈ کے چیف انجینئر بلک سپلائی ظفر پلیجو کے مطابق متبادل ذریعے سے پانی کی فراہمی کے باوجود 3 کروڑ گیلن پانی کی کمی رہے گی جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت رہے گی۔