کراچی : 10 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

Dengue

Dengue

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی سے 428 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ تین افراد مر بھی چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچا کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔