کراچی سے 1120 کلومیٹر دور نیلوفرانتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل

Nilofar

Nilofar

کراچی (جیوڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 1120 کلومیٹر جبکہ گوادر سے جنوب میں 1030 کلو میٹرفاصلے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر آج 6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے شمال، شمال مغرب کی جانب بڑھے گا، جبکہ طوفان کا کل شمال مشرق میں سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنےکا امکان ہے۔

طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت زیریں سندھ میں کل سے جمعہ کے دوران تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر وں کو ان تین دنوں میں سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، اور جو ماہی گیرسمندر میں موجود ہیں انہیں آج ہی ساحلی علاقوں میں واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔